ہومInternationalروس کی یوکرین پر میزائلز اور ڈرونز کی بارش

روس کی یوکرین پر میزائلز اور ڈرونز کی بارش

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ماسکو، 20 ستمبر(یو این آئی) روس نے گزشتہ ہفتوں کے دوران سب سے بڑے حملے میں یوکرین پر میزائلز اور ڈرونز کی بارش کردی۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس نے یوکرین پر 40 میزائل اور تقریباً 580 ڈرونز کے ساتھ بڑا حملہ کیا جس کے نیتجے میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔یوکرینی صدر ولادہمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ روسی حملوں میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔امریکہ کی بھرپور کوششوں کے باوجود روس یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کر رہا ہے جبکہ یوکرین نے روس پر امن کی کوششوں کو جان بوجھ کر روکنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ رات گئے حملوں میں ایک کلسٹر ایمونیشن والا میزائل براہ راست مشرقی شہر ڈنیپرو میں ایک عمارت پر لگا، رات بھر یوکرین پر روسی حملے جاری رہے، دشمن نے 40 میزائل (کروز اور بیلسٹک) اور مختلف اقسام کے تقریباً 580 ڈرونز داغے۔زیلنسکی نے بتایا کہ اب تک ہمیں گولہ باری سے درجنوں افراد کے زخمی ہونے اور بدقسمتی سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔دنیپروپیٹروسک علاقے کے فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی لیسک نے بتایا کہ روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 26 زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔شمالی یوکرین کے چرنیہیو علاقے کے انتظامیہ کے ویچیسلاف چاؤس نے کہا کہ ایک 62 سالہ شخص ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔خمیلنیتسکی علاقے میں تقریباً 20 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ مقامی حکام کے سرگئی ٹیورن نے کہا کہ ایک گھر میں آگ بجھانے کے دوران ایک لاش ملی۔دوسری جانب، روسی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز نے وولگوگراڈ اور روستوف علاقوں میں یوکرین کے بڑے پیمانے پر حملوں کو پسپا کیا جبکہ قریبی ساراتوف علاقے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ہفتے کو روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاعی الرٹ سسٹمز نے رات کے وقت 149 یوکرینی ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version