ڈھاکہ، 20 دسمبر (یو این آئی) مانک میاں ایونیومیں انقلابی پلیٹ فارم ’انقلاب منچا‘ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انقلابی پلیٹ فارم ’انقلاب منچ‘ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کی نماز جنازہ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے باہر ادا کی گئی، جس میں بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ آج بنگلہ دیش میں یوم سوگ ہے، سیکیورٹی کے سخت انظامات کئے گئے ہیں۔یوم سوگ کا اعلان چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے جمعرات کی شب قوم سے خطاب میں کیا تھا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سوگ کے موقع پر ملک کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی عمارتوں اور بیرون ملک بنگلہ دیشی سفارتی مشنز پر قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔گزشتہ روز وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر ملک بھر کی مساجد میں مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ دیگر مذاہب کے عبادتی مراکز میں بھی دعا کی تقاریب منعقد کی گئیں۔عثمان ہادی جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے 9 بجے سنگاپور جنرل ہسپتال میں دورانِ علاج چل بسے تھے۔
ہزاروں افراد کی موجودگی میں عثمان ہادی کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی
مقالات ذات صلة
