133 باغی اور 15 سیکورٹی اہلکار ہلاک
راولپنڈی، یکم فروری (ہ س)۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں باغیوں کے خلاف آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ دو دن چلے اس آپریشن میں 133 باغی اور 15 سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔ پاکستان کی مسلح افواج (فوج، بحریہ اور فضائیہ) کے شعبہ رابطہ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری پریس ریلیز میں یہ جانکاری دی گئی۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی میں باغیوں کی طاقت کو کم کرنا تھا۔ الزام لگایا گیا ہے کہ باغیوں نے گزشتہ روز گوادر اور خاران اضلاع میں جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں 18 لوگ مارے گئے۔سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کے بعد باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔ سیکورٹی فورسز کو مسلسل دو دن تک باغیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
بلوچ لبریشن آرمی نے ہفتے کے روز کہا کہ آپریشن ہاروف کے دوسرے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، اس نے بلوچستان کے 14 شہروں میں 48 مختلف مقامات پر مربوط حملے کیے، جہاں گزشتہ دس گھنٹوں سے بی ایل اے کے جنگجوؤں کا مضبوط کنٹرول برقرار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “کوئٹہ، نوشکی، مستونگ، دالبندین، قلات، خاران، پنجگور، گوادر، پسنی، تربت، تمپ، بلیدہ، منگوچر، لسبیلہ، کیچ اور آواران میں بیک وقت دشمن کے فوجی، انتظامی، اور سکیورٹی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، اس آپریشن کے دوران پاکستانی فوج اور پولیس ایجنسیوں کے مجموعی طور پر 8،4، 4 اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ سی آئی ڈی کے اہلکار مارے گئے، درجنوں زخمی ہوئے، اور 18 فوجی زندہ پکڑے گئے اور اس وقت BLA کے جنگجوؤں نے سینٹرل ملٹری ہیڈ کوارٹر سمیت دشمن کی کئی چوکیوں پر کامیابی سے قبضہ کر لیا ہے، اور مختلف شہروں میں دشمن کی نقل و حرکت کو سختی سے روک دیا گیا ہے، جبکہ بلوچ جنگجوؤں کی موجودگی مضبوط ہے۔”اس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران 30 سے زائد سرکاری املاک کو قبضے میں لے کر تباہ کیا گیا جن میں بینک، سرکاری دفاتر اور جیلیں شامل ہیں۔ مزید برآں دشمن کی 23 سے زائد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “متعدد شہروں میں انتظامی ڈھانچے پر براہ راست دباؤ کی وجہ سے دشمن کی معمول کی کارروائیوں اور فیصلہ سازی میں خلل پڑا ہے، جب کہ شہری علاقوں میں، دشمن کی فوج اور پولیس فورسز کو پسپائی اختیار کرنے اور دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور کیا گیا ہے”۔
