ہومInternationalایران کے اسرائیلی علاقوں ڈیمونا اور عراد پر

ایران کے اسرائیلی علاقوں ڈیمونا اور عراد پر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

میزائل حملوں میں 180 اسرائیلی زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

تل ابیب، 23 مارچ(یو این آئی) ایران کے اسرائیل کے علاقوں ڈیمونا اور عراد پر میزائل حملوں میں کم ازکم 180اسرائیلی زخمی ہوئے جن میں سے 8کی حالت تشویشناک ہے۔اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق عراد میں ایرانی میزائل حملے میں 116اور ڈیمونا میں 64 افراد زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا 6 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی خبردے چکا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراد پر حملے کے وقت مکینوں کے لیے الرٹ بھی جاری نہ ہوسکا۔ایران نے نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ڈیمونا کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر واقع ہے، حملے کا نشانہ بننے والا دیمونا نامی قصبہ اسرائیلی جوہری تنصیب سے لگ بھگ 13 کلومیٹر دور واقع ہے۔ ڈیمونا پر کامیاب ایرانی حملے پر دفاعی حلقوں نے اظہار حیرت کیا ہے، برطانوی ٹی وی پر تجزیے میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے واحد ایٹمی پلانٹ کے قریب حملے غیر معمولی ہیں، اسرائیل کی حساس ترین تنصیب کے قریب انتہائی طاقت ور دفاعی نظام نصب ہے۔ دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نےکہا کہ جنگ کا توازن تبدل ہورہا ہے، اسرائیلی فوج کا فضائی دفاع پر کنٹرول کمزورہوتا جارہا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.