اوسلو، 23 اکتوبر ٓ(یو این آئی) ناروے کی حکومت نے غزہ پر امدادی پابندیاں ختم کرانے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناروے نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات وزیرخارجہ ناروے نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پرانسانی امداد کی فراہمی پر پابندیاں اٹھانی چاہئیں۔ ناروے کے وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا جائے گا کہ فلسطینیوں تک امداد کی ترسیل کسی صورت نہ روکی جائے۔پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ناروے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ بھرپور انداز میں اٹھائے گا۔یاد رہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے، جس کے نتیجے میں تباہ حال علاقے میں امدادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔یہ صورتحال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب عالمی عدالتِ انصاف نے فیصلہ دیا ہے کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ غزہ کے عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرے۔
غزہ میں پابندیاں ختم کرانے کیلیے ناروے کا اعلان
مقالات ذات صلة
