ہومInternationalجنگ بندی کی نئی خلاف ورزی

جنگ بندی کی نئی خلاف ورزی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رفح پر اسرائیلی بمباری میں تین حماس ارکان شہید

رفح 16 فروری(ایجنسی) غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مشرق میں غزہ میں پولیس افسران کے ایک گروپ پر اسرائیلی ڈرون نے بمباری کردی۔ حماس کے تین سیکورٹی اہلکار انسانی امداد کی فراہمی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ یہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی نئی خلاف ورزی ہے۔غزہ میں وزارت داخلہ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ آج صبح رفح کے مشرق میں الشوکہ کے علاقے میں امداد کے لیے تعینات تھے۔ وزارت نے ایک بیان میں مزید کہا کہ وہ اس جرم کی مذمت کرتی ہے اور ثالثوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر پولیس کو نشانہ بنانا بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں کیونکہ یہ ایک شہری ادارہ ہے جو شہریوں کی سلامتی کو برقرار رکھنے اور ان کے روزمرہ کے امور کو منظم کرنے کے لیے خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار ’’ یدیعوت احرونوت‘‘ نے ایک اسرائیلی سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں حملہ ان مسلح افراد کے خلاف کیا گیا جو رفح کے علاقے میں ہماری افواج کے قریب تھے۔ دوسری جانب غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا کہ اسرائیل کا موبائل گھر اور بھاری سامان لانے سے انکار اپنی ان ذمہ دار یوں سے صاف انکار ہے جن پر اس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت دستخط کیے تھے۔سلامہ معروف نے زور دے کر کہا کہ یہ انکار معاہد ے کی ناکامی کا “واضح اعلان” ہے۔ جب تک اسرائیل معاہدے کی شرائط پر قائم رہے گا مزاحمت نے اپنے وعدوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ موقف پوری دنیا کو بتا رہا ہے کہ معاہدے میں خلل ڈالنے والا فریق کون ہے۔سلامہ معروف نے ثالثوں اور ضامنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور اسرائیل پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو تباہی کے نتیجے میں جن تباہ کن حالات زندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو اس دوران وہ پناہ گاہوں اور انسانی ضروریات کی فراہمی میں تاخیر یا انحراف کو برداشت نہیں کر سکتے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version