ہومInternationalناسا کا تاریخی ’آرٹیمس-2‘مشن مکمل: چاروں خلاباز زمین پر واپس

ناسا کا تاریخی ’آرٹیمس-2‘مشن مکمل: چاروں خلاباز زمین پر واپس

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

1972 کے بعد پہلی بار انسان چاند کے اتنے قریب پہونچا

واشنگٹن، 11 اپریل:۔ (ایجنسی) امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا ‘آرٹیمس-2’ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ مشن میں شامل چاروں خلاباز—کمانڈر ریڈ وائز مین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور جیرمی ہینسن—چاند کے گرد 10 روزہ تاریخی سفر مکمل کرنے کے بعد بحفاظت زمین پر لوٹ آئے ہیں۔ ان کا ‘اورین ‘ خلائی جہاز بھارتی وقت کے مطابق آج صبح بحر الکاہل میں اترا۔1972 کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا انسانی مشن تھا جس نے زمین سے 6 لاکھ 90 ہزار میل کا طویل ترین فاصلہ طے کیا۔ یکم اپریل کو روانہ ہونے والے اس مشن کی کامیابی پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مبارکباد دی ہے۔ اس اہم سنگ میل کے بعد ناسا اب ‘آرٹیمس-3’ کی تیاریوں میں مصروف ہے، جس کے تحت انسان کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.