ہومInternationalسعودی و امریکی نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات

سعودی و امریکی نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ریاض،25اکتوبر(ہ س)۔سعودی عرب اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ نے جمعہ کے روز واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔ یہ بات سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتائی ہے۔بیان کے مطابق نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی نے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کرس لینڈو سے ملاقات کی ہے۔دونوں سفارتی عہدیداروں نے دو طرفہ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی و بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کی رات امریکی دفتر خارجہ کے حکام نے ‘العربیہ’ کو بتایا کہ کواڈ کا ایک اجلاس متوقع ہے۔ تاکہ سوڈان کی صورتحال کو زیر بحث لایا جا سکے۔ یاد ریے امریکہ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر کواڈ کے اس فورم کا حصہ ہیں۔اسے ہفتے کے شروع میں یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ سوڈان کی متحرب قوتیں جن میں سوڈان کی مسلح افواج اور ریپیڈ سپورٹ فورس ‘آر ایس ایف’ جلد ہی واشنگٹن میں بالواسطہ مذاکرات کرنے جا رہی ہیں۔ پچھلے ماہ کواڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ کواڈ نے اس امر پر بھی زور دیا کہ اس فوری جنگ بندی کو بعدازاں مستقل جنگ بندی میں بدل دیا جائے۔سینیئر ایڈوائزر برائے عرب و افریقی امور مساد بولوس برسوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی امریکی کوششوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version