ٹیرف کے باوجود تمام ممالک امریکہ سے ڈیلز برقرار رکھنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، 25 فروری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیرف کی مدد سےکئی جنگیں ختم کیں، ٹیرف کے باوجود تمام ممالک امریکہ سے ڈیلز برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران امریکی صدر نے ٹیرف کے خلاف سپریم کورٹ کے حکمنامے پر شدید تنقید کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج امریکی تاریخ میں امریکی سرحدیں محفوظ ترین ہیں، 9 ماہ میں ایک بھی غیرقانونی شخص امریکہ میں داخل نہیں ہوسکا۔ ہم غیرقانونی امیگرینٹس کونکال رہےہیں، نہیں چاہتے کہ غیرقانونی امیگرینٹس امریکا میں ہوں۔صدر ٹرمپ خطاب کے دوران بولے افغانستان کے دہشتگرد نے وائٹ ہاوس کے باہر خاتون اہلکار کو گولی ماری، افغانستان کے دہشت گرد کو امریکہ میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔معیشت اور مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کے دوسرے دور صدارت میں افراط زر میں غیرمعمولی کمی لائی گئی، انڈوں کی قیمتیں 60 فیصد کم ہوئی ہیں، 12 ماہ میں 18 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے ممکن بنائے۔صدر ٹرمپ نے کہا امریکہ آج پہلے سے کہیں زیادہ امیر اور بہتر ہے، صرف ایک سال میں نمایاں تبدیلی لائے ہیں، امریکہ اتنا کامیاب ہورہاہے کہ ہم مزید کامیابیاں نہیں سمیٹ سکتے۔ٹرمپ نے کہا بائیڈن دور میں ہم تباہی کے دہانےپرپہنچ گئے تھے، پہلے ہم مردہ ملک تھے اور اب سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہیں۔ٹرمپ نے بتایا کہ پچھلےسال انہوں نے کانگریس سے کہا کہ ٹیکس کٹوتی کریں اور ری پبلکنکز نے اس چیز کو ممکن بنایا، ٹیکس کٹوتی پر ہر ڈیموکریٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا کیونکہ وہ ٹیکس میں اضافہ چاہتے تھے۔امریکی رکن کانگریس آل گرین نے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کیا ، صدرٹرمپ کےسامنے بینر لہرانے کی کوشش کی جس پر انہیں کانگریس عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔صدر ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر کابینہ اور اراکین کانگریس عمارت میں موجود رہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ بھی کانگریس کی عمارت میں موجود تھے۔
