27 ممالک پر پابندی
کویت سٹی، 9 جون (یو این آئی) کویت نے مزید 10 ممالک کے شہریوں کے لیے اپنے ملک میں روزگار کے دروازے کھول دیے اور 27 پر پابندی لگا دی ہے۔عرب ٹائمز کے مطابق کویت نے اپنے ملک میں ملازمین کی بھرتیوں کے لیے 10 نئے ممالک کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے کویتی وزارت داخلہ نے نیا سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ سرکلر کے مطابق گھریلو ملازمین (مرد اور خواتین) کی بھرتی کے لیے 10 ممالک کے شہریوں کی بھرتی کی اجازت دی گئی ہے۔جن ممالک کے شہریوں کو ملازمت پر رکھا جا سکتا ہے، ان میں جنوبی افریقہ، بینن، سینیگال (صرف مرد ملازمین)، ایریٹریا، ایتھوپیا، فلپائن، سری لنکا، ویتنام، ہندوستان اور نیپال شامل ہیں۔حکام کے مطابق بھرتیوں کا عمل گورنریٹ سطح کے سروس سینٹرز کے ذریعہ ہوگا جو درخواستوں کا جائزہ لے گا۔اسی کے ساتھ سرکلر میں ان 27 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، جن کے شہریوں کی بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔یہ فیصلہ وزارت خارجہ، وزارت صحت اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے جائزے اور سفارشات کے بعد کیا گیا ہے۔ ان میں کچھ کیسز میں پابندی کا اطلاق صرف خواتین گھریلو ملازمین کی بھرتی پر ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کی نظر ثانی شدہ پالیسی سفارتی اور انتظامی بنیادوں پر عائد کی گئی ہے۔ یہ ہدایات محکمہ رہائشی امور اور متعلقہ سروس سینٹر کو بھی جاری کر دی گئی ہیں۔










Users Today : 9
Users Yesterday : 191
Users Last 7 days : 1227
Users Last 30 days : 1278
Users This Month : 1264
Users This Year : 1278
Total Users : 4562821