ہومInternationalاسرائیل کا غزہ میں فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 11 شہید

اسرائیل کا غزہ میں فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 11 شہید

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 28 فلسطینی شہید، حماس کا احتساب کا مطالبہ

غزہ، 18 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گاڑی پر فضائی حملے کے باعث ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑی میں سوار افراد غزہ شہر کے علاقے الزیتون لوٹ رہے تھے۔ شہدا میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔حماس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔حماس نے صیہونی فوج کی جارحیت کو مصر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر حنان بلخی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں وبائی امراض قابو سے باہر ہوگئے۔العربیہ نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر حنان بلخی نے اے ایف پی کو ”انٹرویو“ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں وبا کا پھیلاؤ قابو سے باہر ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 13 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں، غزہ میں صحت کے شعبے کو تباہ کر دیا گیا ہے، غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام بہت کم رہ گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ متعدی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، گردن توڑ بخار، گولین بیری سنڈروم، اسہال یا سانس کی بیماریاں پھیل گئی ہیں، غزہ میں کام کی ضرورت کا پیمانہ ناقابل تصور ہے، ہمیں مرحلہ وار اس سے نمٹنا پڑے گا۔بلخی کے مطابق غزہ میں صحت کے شعبے کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر اور کئی دہائیوں کے کام کی ضرورت ہوگی، مکمل طور پر تباہ ہوجانے والے اسپتالوں کو دیکھا جائے تو ان کو اب بحال کیا جانا ممکن نہیں رہا ہے۔
غزہ سٹی کے علاقے زیتون میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے، اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ یہ گاڑی اس نام نہاد ’یلو لائن‘ کو عبور کر رہی تھی، جو اسرائیلی فوجی کنٹرول والے علاقے کو ظاہر کرتی ہے۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیل 28 افراد کو شہید کرچکا ہے۔حماس نے امریکہ اور ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، تاکہ وہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اور حملے بند کرے، یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب ریڈ کراس کے ذریعے ایک اور اسرائیلی قیدی کی لاش واپس کی گئی۔غزہ کے فلسطینی اب بھی خوراک اور پانی کے لیے بے حد پریشان ہیں، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے مطالبہ کیے گئے بڑے پیمانے پر امدادی قافلے اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث متاثر ہو رہے ہیں۔اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک 67 ہزار 967 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 179 زخمی ہو چکے ہیں۔7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں اسرائیل میں ایک ہزار 139 افراد ہلاک اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version