ہومInternationalکسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں لبنان پر حملے کریں گے:...

کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں لبنان پر حملے کریں گے: اسرائیل کی دھمکی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تل ابیب، 29 مارچ (یو این آئی) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں لبنانی علاقوں پر حملے کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان اور لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافی علاقوں پر جاری فضائی حملوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے جو لوگ لبنان کی صورتِ حال کو نہیں سمجھتے تھے انہیں ہمارے عمل سے ہماری سوچ کا اندا زہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم لبنان پر جنگ بندی زبردستی مسلط کرنے جا رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنان پر پہلی بم باری کی گئی۔لبنان کے صدر جوزف عون نے بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کو اسرائیل اور لبنان جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ لبنانی صدر فرانس کے دورے پر ہیں، جب لبنانی صدر نے فرانسیسی صدر میکرون سے پیرس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اسرائیلی حملوں کے بارے میں بتایا تو انہوں نے اسرائیلی حملوں پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ قبول خلاف ورزی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version