ہومInternationalنیتن یاہو،ٹرمپ ملاقات کشیدہ ہونے کے اسرائیلی اندازے

نیتن یاہو،ٹرمپ ملاقات کشیدہ ہونے کے اسرائیلی اندازے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تل ابیب 28 دسمبر(ایجنسی) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو آج اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا کا سفر کریں گے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ کے جنوری میں دوبارہ صدر بننے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ چھٹی ملاقات ہوگی۔اگرچہ وائٹ ہاؤس نے ابھی تک ملاقات کے باضابطہ وقت کا اعلان نہیں کیا، تاہم توقع ہے کہ یہ ملاقات پیر کے روز مارالاگو ریزورٹ میں ہوگی۔اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ کے معاملے پروہاں ترکی کے کردار، معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخلے، حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیے بغیر تعمیرِ نو شروع کرنے اور اسرائیلی قیدی ران گفیلی کی باقیات کی بازیابی جیسے امور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بات اسرائیلی اخبار “ہارٹز” نے رپورٹ کی ہے۔حکام نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ غزہ میں استحکام کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں ترکی کی شمولیت کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان واضح اختلاف ہو سکتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ اس مشن کے لیے ممالک کو آمادہ کرنا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔دورے کی تفصیلات سے واقف ایک ذرائع کے مطابق یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ آیا ٹرمپ نیتن یاہو کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں گے یا سخت۔ذرائع نے کہا:ٹرمپ کے ساتھ پیش گوئی کرنا مشکل ہے، لیکن بظاہر کوئی ایسی وجہ نہیں کہ گفتگو خراب ہو۔اسی دوران اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ شام سے متعلق معاملات پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان نمایاں پیش رفت ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ نیتن یاہو ممکنہ طور پر امریکا پر زور دیں گے کہ وہ ایران پر دباؤ بڑھائے تاکہ اس کی عسکری پیش رفت روکی جا سکے، اگر ایران نے اپنے میزائل پروگرام پر کام جاری رکھا تو اس کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی حمایت حاصل کی جا سکے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا اور دوبارہ بات چیت کے لیے آمادگی موجود ہے۔ٹرمپ نے متعدد مواقع پر خطے میں ترکی کے کردار کی تعریف کی ہے، چاہے وہ غزہ ہو یا شام۔انہوں نے غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کونسل آف پیس کی نگرانی میں غزہ کے انتظام کے لیے حکومت بنانے اور تعمیرِ نو شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version