بیروت، 31 اگست (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز جنوبی لبنان میں جنگی طیاروں، گائیڈڈ میزائل اور ڈرون کا استعمال کرکے متعدد حملے کیے۔ یہ اطلاع اسپوتنک نے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے دی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ “اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر شدید حملے کیے ہیں۔”ذرائع نے مزید کہا کہ حملوں میں جنوبی مضافاتی شہر نباتیہ کے ہراج علی الطاہر اور الدبشہ علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل منظم طریقے سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی مسلح افواج جنوبی لبنان کے پانچ اسٹریٹجک مقامات پر موجود ہیں، جن میں قجر دیہات کا شمالی حصہ بھی شامل ہے، جسے لبنانی حکام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی مسلسل خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ نومبر 2024 سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 235 سے زائد افراد فوت ہوچکے ہیں اور 500 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے حزب اللہ کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد حزب اللہ کی عسکری ونگ کو ختم کرنا ہے۔ اسرائیل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ شیعہ تحریک سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کے لیے لبنان میں ان کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے گا۔
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے شدید حملے
مقالات ذات صلة
