ہومInternationalغزہ میںاسرائیلی فوج کی جارحیت جاری

غزہ میںاسرائیلی فوج کی جارحیت جاری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

71 فلسطینی شہید

غزہ ،23اگست (ہ س )۔غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اسرائیلی حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں شدید قحط سے اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزارتِ صحت نے بتایا کہ غزہ میں 273 افراد غذائی کمی کی وجہ سے انتقال کر گئے، جن میں 112 بچے بھی شامل ہیں۔بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط کی وجہ سے بچے شدید مشکل حالات کا شکار ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ادرے گلوبل ہنگر مانیٹر نے شمالی غزہ، بالخصوص غزہ سٹی کو قحط زدہ قرار دے دیا ہے، جہاں 5 لاکھ سے زائد افراد قحط کا شکار ہیں۔اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق سربراہ وولکر ترک نے بھوک سے اموات کو اسرائیلی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ اور ممکنہ جنگی جرم قرار دیا ہے۔تاہم اقوامِ متحدہ کے امدادی امورکے سربراہ ٹام فلیچرنے کہا کہ اسرائیل کی ’منظم رکاوٹوں‘ کے باعث خوراک سرحدوں پر پھنسی ہوئی ہے اور یہ قحط عالمی برادری کے لیے ’اجتماعی شرمندگی‘ ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version