ہومInternationalاسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ لبنان میں گر کر تباہ

اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ لبنان میں گر کر تباہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بیروت، 10 اپریل (یو این آئی) اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر حوثی فوج کے ترجمان کا بھی بیان سامنے آیا کہ امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا گیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version