ہومInternationalغزہ میں جارحیت بڑھانے کیلئے اسرائیل نےہزاروں ریزرو فوجی مزید طلب کر...

غزہ میں جارحیت بڑھانے کیلئے اسرائیل نےہزاروں ریزرو فوجی مزید طلب کر لیے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تل ابیب،04مئی (ہ س)۔عالمی ادراوں اورمسلم دنیا کے تمام تر بیانات کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں اپنی جنگی جارحیت کو نہ صرف جاری رکھا ہے بلکہ اسے مزید تیز کر رہا ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے اعلیٰ حکام نے مزید ہزاروں ریزرو فوجی غزہ طلب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مزید ہزاروں فوجیوں کو بلانے کی ضرورت غزہ پر کنٹرول کرنے کی ایک اور کوشش کے سلسلے میں ہے۔ تاکہ ڈیڑھ سال سے جاری اس غزہ جنگ کو اسرائیلی اپنی کامیابی بنانے کی کوئی صورت پیدا کرسکے۔کئی اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ یہ نئے ریزرو فوجی بعض علاقوں میں پہلے سے موجود تھک چکے فوجیوں کو تبدیل کرنے کے لیے بلائے گئے ہیں۔ اس لیے انہیں غزہ بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔تاہم کسی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس امر کو رپورٹ نہیں کیا ہے کہ وزیر اعظم کے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کی وجہ سے شین بیت اور فوج کے کچھ اہلکاروں میں پائی جانے والی ناراضگی بھی اس تبدیلی کا باعث ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ایک اسرائیلی براڈ کاسٹر نے یہ اطلاع دی ہے کہ پیش آمدہ صورت حال کے پیش نظر اتوار کے روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورت حال اور چیلنجوں کے پیش نظر فوجی نفری میں اضافے کی منظوری دی جائے گی۔یاد رپے اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کے لیے ماہ مارچ میں بڑی نفری کو نئے سرے سے تعینات اور تبدیل کیا تھا۔ تاکہ ایک جانب غزہ میں خوراک اور پانی جانے سے روکنے کے لیے کی گئی ناکہ بندی کو مستحکم کیا جائے اور اہل غزہ کو انخلا پر مجبور کیا جائے اور دوسری جانب 18 مارچ سے نئی جنگی جارحیت کے لیے ہزاروں نئے فوجی دستیاب کیے جائیں۔اسرائیلی وزیر اعظم جنہیں ان کے دائیں بازو کے اتحادی مزید جارحیت کے لیے مجبور کرتے ہیں وہیں ان کی مسلسل جنگی جارحیت جاری رکھنے پر عوام میں قبولیت مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ان پر یہ الزام بھی عاید کیا جارہا ہے کہ وہ جنگ کو اپنی سیاسی ضروتوں اور بچاؤ کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس مسلسل ناکہ بندی اور جنگی جارحیت کو روکنے کے لیے مسلم دنیا کے حکمرانوں نے بھی کئی بیانات داغے ہیں۔حماس نے ہفتے کے روز ایک روسی قیدی کی فوٹیج جاری کی ہے جسے زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ حماس کی طرف سے مسلسل کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے اسرائیلی قیدیوں کی جانیں بھی بھی خطرے میں ہیں۔ تاہم نیتن یاہو بمباری دباؤ بڑھانے کی پالیسی کے طور پر جاری رکھنے پر مصر ہیں۔جس بمباری کے دوران اسرائیلی قیدی زخمی ہوا اسی کے دوران 11 فلسطینی تین ننھے بچوں سمیت زخمی ہوئے تھے۔ چھوٹے تینوں بچے بعد ازاں شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 2396 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا ہے جبکہ جنگ کے دوران مجموعی طور پر 52495 فلسطینی قتل کیے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version