ہومInternationalاسرائیل کو ایک اور قیدی کی لاش موصول

اسرائیل کو ایک اور قیدی کی لاش موصول

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حماس اب تک 20 زندہ اور 17 لاشیں حوالے کر چکی

تل ابیب، 28 اکتوبر (یواین آئی) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق اسرائیل کو ایک اور قیدی کی لاش ریڈ کراس کی ٹیموں کے ذریعے موصول ہوئی ہے۔ اس طرح فریقین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت حماس اب تک 20 اسرائیلی قیدیوں کو زندہ اور 28 میں سے 17 قیدیوں کی لاشیں حوالے کر چکی ہے۔یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے حماس پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری تباہی اور ملبے کے باعث لاشوں تک رسائی کا عمل انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔اس طرح فریقین کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے بعد سے حماس اب تک 20 اسرائیلی قیدیوں کو زندہ حالت میں اور 28 مردہ قیدیوں میں سے 17 کی لاشوں کو حوالے کر چکی ہے۔ ان میں زیادہ تر اسرائیلی ہیں، تاہم تل ابیب پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ موصول ہونے والی ایک لاش اس کے کسی بھی قیدی سے مطابقت نہیں رکھتی اور وہ 16 لاشوں کی وصولی کی تصدیق کرتا ہے۔اسی دوران اسرائیلی حکام نے حماس پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تنظیم کو کم از کم آٹھ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کا پتہ ہے۔دوسری جانب حماس نے وضاحت کی ہے کہ وہ لاشوں کے مقامات تک رسائی کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے مگر یہ عمل بے حد پیچیدہ ہے۔ بالخصوص غزہ کی پٹی میں دو سالہ جنگ کے بعد ملبے کے انبار اور اُن ارکان کی ہلاکت کے باعث جو ان قیدیوں کے ذمے دار تھے۔اسرائیلی سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اگر حماس نے بقیہ لاشیں حوالے نہ کیں تو اسرائیل کے سامنے پانچ متبادل راستے ہیں : زمینی کنٹرول میں توسیع اور فوجی کارروائی میں شدت، جنگ بندی کے معاہدے کا خاتمہ، براہِ راست آپریشنوں کے ذریعے لاشوں کی برآمدگی، سفارتی دباؤ میں اضافہ اور مزید بین الاقوامی رابطے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version