ہومInternationalاسرائیل کا ایران کی پارس گیس فیلڈ پر حملہ

اسرائیل کا ایران کی پارس گیس فیلڈ پر حملہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

قطر کی ایل این جی تنصیب پرایران کی جوابی کارروائی:مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شدت

دہلی، 19 مارچ (یو این آئی/رمیش بھان) مشرق وسطیٰ میں جنگ کی ایک بڑی لہر کے دوران، اسرائیل نے بدھ کی رات ایران کے ایک اہم گیس مرکز ‘ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملہ کر دیا، جس کے جواب میں ایران نے قطر میں ایل این جی کی ایک بڑی تنصیب پر جوابی حملہ کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران نے قطر کے راس لَفان صنعتی علاقے سمیت پڑوسی ممالک میں توانائی کے مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس سے وہاں کی ایل این جی تنصیبات کو “بڑے پیمانے پر نقصان” پہنچا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں ہونے والے واقعات پر “غصے میں آکر” ایران کی اس بڑی تنصیب پر شدید حملہ کیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ مجموعی تنصیب کے نسبتاً ایک چھوٹے حصے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حیران کن طور پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو اس مخصوص حملے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا، اور قطر کسی بھی طرح سے اس میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی اسے اس کے ہونے کا کوئی علم تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ بدقسمتی سے قطر کو اس بات یا ساؤتھ پارس حملے سے متعلق کسی بھی متعلقہ حقیقت کا علم نہیں تھا، اور ایران نے “بلا جواز اور ناحق قطر کی ایل این جی گیس تنصیب کے ایک حصے پر حملہ کر دیا۔” انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس انتہائی اہم اور قیمتی ساؤتھ پارس فیلڈ سے متعلق “اسرائیل کی جانب سے اب مزید کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔”تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے “نادانی” میں کسی “معصوم” ملک (اس معاملےمیں قطر) پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا، تو امریکہ، اسرائیل کی مدد یا رضامندی کے ساتھ یا اس کے بغیر، “پورے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو اتنی طاقت کے ساتھ اڑا دے گا جو ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔” ٹرمپ نے تنبیہ کی، “میں ایران کے مستقبل پر پڑنے والے طویل مدتی اثرات کی وجہ سے تشدد اور تباہی کے اس درجے کی اجازت نہیں دینا چاہتا، لیکن اگر قطر کی ایل این جی پر دوبارہ حملہ ہوا تو میں ایسا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔”پارس گیس فیلڈ، جو دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے، جنوبی ایران کے صوبہ بوشہر کے ساحل پر واقع ہے۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے ملک کی وزارت پیٹرولیم کے حوالے سے بتایا کہ متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے لیکن فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ گیس فیلڈ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ملک کی فضائیہ نے یہ حملہ کیا۔یہ حملہ فوجی اہداف سے ہٹ کر اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی طرف منتقلی کے باعث جنگ میں ایک بڑی شدت کی علامت ہے۔ ساؤتھ پارس فیلڈ (جس میں قطر بھی حصہ دار ہے اور اسے وہاں ‘نارتھ فیلڈ کہا جاتا ہے) دنیا کا سب سے بڑا قدرتی گیس کا ذخیرہ ہے۔ یہ ایران کی کل گیس کی پیداوار کا تقریباً 70 سے 75 فیصد فراہم کرتا ہے۔ اس فیلڈ سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس ایران کے قومی پاور گرڈ کے تقریباً 80 فیصد حصے کو ایندھن فراہم کرتی ہے۔ یہ ایران کی پیٹرو کیمیکل اور پٹرول کی پیداوار کی صنعتوں کے لیے خام مال کا بنیادی ذریعہ ہے۔سخت پابندیوں کے باوجود، یہ فیلڈ گھریلو حرارت، کھانا پکانے اور صنعتی کاموں کے لیے ایک لازمی “توانائی کی لائف لائن” ہے۔ اگرچہ ایران کا زیادہ تر حصہ گھریلو استعمال کے لیے ہے، لیکن قطر کے ساتھ مشترکہ ملکیت کی وجہ سے کسی بھی رکاوٹ کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں فوری اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس حملے کے فوری علاقائی اور عالمی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس عسلویہ کے قریب پروسیسنگ تنصیبات میں آگ لگنے اور روزانہ 12 ملین مکعب میٹر پیدا کرنے والے کم از کم ایک آف شور پلیٹ فارم کی معطلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.