ہومInternationalاسرائیل اور امریکہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل

اسرائیل اور امریکہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تہران، 13 جون (یو این آئی)ترجمان سربراہ ایرانی افواج بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی کا اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان سربراہ ایرانی افواج بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اُنہوں نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپور جواب دے گا اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکہ کی مدد سے کیے۔ اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے۔ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ اسرائیلی میڈیا نے کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای تقریباً آدھے گھنٹے میں اسرائیل کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ایرانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای الحمد اللہ خیریت سے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر کو اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ ایرانی ردعمل چند گھنٹوں میں ممکن ہے، اندازہ یہ ہے کہ پہلے حملے میں سینکڑوں بیلسٹک میزائل اسرائیلی سرزمین کی طرف داغے جائیں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version