ہومInternationalایران کی حکمت عملی امریکی افواج کو خطے سے نکالنا ہے: شیکرچی

ایران کی حکمت عملی امریکی افواج کو خطے سے نکالنا ہے: شیکرچی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تہران، 4 اپریل (یواین آئی) ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکرچی نے کہا ہے کہ جنگ میں ایران کی اسٹریٹجی امریکی افواج کو عرب ممالک سے نکالنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوالفضل شیکرچی نے ایرانی حکمت عملی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو امریکی فوجی اہلکاروں کے لیے ناقابل برداشت بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران امریکی افواج پر اس وقت تک شدید دباؤ ڈالتا رہے گا جب تک وہ خطے سے نکل نہیں جاتے۔ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجیوں کو حملوں کے خطرے کے باعث ہوٹلوں اور بندرگاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ابوالفضل شیکرچی نے خبردار کیا کہ کسی بھی ممکنہ امریکی زمینی کارروائی کو “قتل گاہ” میں تبدیل کر دیا جائے گا تاکہ بھاری نقصان پہنچایا جا سکے۔آبنائے ہرمز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسے امریکی اور اسرائیلی جہازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور انہیں کسی بھی صورت وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.