ہومInternationalاسلام آباد میں جمعہ کوامریکہ کے ساتھ ایران مذاکرات کا آغاز کرے...

اسلام آباد میں جمعہ کوامریکہ کے ساتھ ایران مذاکرات کا آغاز کرے گا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تہران، 8 اپریل (اسپوتنک/یو این آئی) ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ایران جمعہ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا ۔“مذاکرات جمعہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے، اور امریکی فریق پر مکمل عدم اعتماد کے ساتھ کیے جائیں گے۔ ایران ان مذاکرات کے لیے دو ہفتوں کا وقت مختص کرے گا، جس میں فریقین کی باہمی رضامندی سے توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ اس دوران مکمل قومی یکجہتی برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔” یہ بات ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے حوالے سے کہی گئی۔کونسل نے کہا کیا کہ اس مدت کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا مطلب امریکہ کے ساتھ جنگ کا خاتمہ نہیں ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ آئندہ مذاکرات کے دوران “معمولی سی غلطی” کرتا ہے تو ایران پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا ۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے میں وزیر اعظم پاکستان شریف اور فیلڈ مارشل منیر کا خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی دو طرفہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے ۔ امریکی رہنما نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی حفاظت کی ضمانت دینے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔امریکہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کے پاس ہی برقرار رہے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.