ہومInternationalایران، ترکی نے غزہ، لبنان پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لئے...

ایران، ترکی نے غزہ، لبنان پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لئے مسلم ممالک سےاپیل کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تہران، 25 مارچ (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے ترک ہم منصب ہاکان فیدان نےغزہ اور لبنان کے خلاف نئے اسرائیل کے نئے حملوں کو روکنے کے لیے مسلم ممالک سے مزید کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا۔ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، پیر کو ایک فون کال میں، دونوں فریقوں نے مغربی ایشیا کے خطے کی تازہ ترین پیش رفت، خاص طور پر فلسطین کی صورتحال، غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی بحالی، یمن پر امریکی فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے دیگر بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر عراقچی نے حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ اور لبنان کے خلاف اسرائیل کے “جرائم اور جارحیت” کی مذمت کی اور عالمی برادری بالخصوص مسلم اور علاقائی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے “جرائم” کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔
مسٹرعراقچی نے یمن کے خلاف امریکی فضائی حملوں کی بھی مذمت کی، اور “مسلم ریاستوں کے خلاف جارحیت اور مغربی ایشیا کے خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام میں اضافے کو روکنے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان مزید تعاون اور ہم آہنگی” کی اہمیت پر زور دیا۔مسٹر فیدان نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے اپنے ملک کی تیاری کا اظہار کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version