تہران،15 جنوری (ایجنسی) ایران نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکی کمپنی اسٹار لنک کی ڈیوائسز بڑی تعداد میں قبضے میں لے لیں۔رپور ٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایرانی حکومت نے پٴْرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کیلئے ملک میں زیادہ تر انٹرنیٹ کنکشن بند کر دئیے تھے جبکہ فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کی سہولت بھی محدود کردی گئی تھی۔امریکی اخبار کے مطابق انٹرنیٹ تک بلا تعطل رسائی صرف حکومت، اس کے میڈیا اداروں اور حکومت کے حامیوں کو حاصل ہے۔انٹرنیٹ کی بندش کے بعد اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک نے ایران میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھاتاہم ایران میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ایران نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکی کمپنی اسٹار لنک کی ڈیوائسز بڑی تعداد میں قبضے میں لے لی ہیں۔یاد رہے کہ ایران میں اسٹارلنک ٹرمینلز غیر قانونی ہیں اور انہیں خفیہ طور پر ملک میں لایا جاتا ہے۔ یہ ٹرمینلز 2022 کے احتجاجی مظاہروں کے بعد بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے۔
ایران نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی اسٹار لنک کی ڈیوائس قبضے میں لے لیں
مقالات ذات صلة
