ایران نے بھارت سمیت مزید 33 ملکوں سے آنے والے لوگوں کیلئے ویزا ضابطوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس فہرست میں روس، سعودی عرب، قطر، جاپان اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔ اِس فیصلے کا مقصد سیاحوں کی آمد میں اضافہ کرنا اور پوری دنیا کے ملکوں سے مزید سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔ ایران کے ثقافتی ورثے، سیاحت اور دستکاری کے وزیر Ezaatollah Zarghami نے بتایا کہ سیاحت کو فروغ دے کر، ایران کے تعلق سے خوف پیدا کرنے والی مہم کو بے اثر کیا جاسکتا ہے۔ اِس فیصلے کے نتیجے میں اب 45 ملکوں یا علاقوں کے لوگ بغیر ویزا کے ایران کا دورہ کرسکیں گے۔
ایران نے بھارت سمیت 33 ملکوں کیلئے ویزا ضابطوں میں نرمی کی ہے
مقالات ذات صلة
