ہومInternationalایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب...

ایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تہران، 9 مارچ:۔ (ایجنسی) ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو پیر کے روز ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے باضابطہ طور پر اس فیصلے کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ ایران میں قیادت کے انتخاب کے لیے ذمہ دار تنظیم ’اسبملی آف ایکسپرٹس‘ (ماہرین کی کونسل) نے ان کے نام پر مہر ثبت کی۔یہ کونسل 88 رکنی ایک طاقتور ادارہ ہے، جو گزشتہ کچھ وقت سے نئے قائد کے انتخاب کے عمل میں مصروف تھا۔ کونسل کی طرف سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا، ’’جنگ کے انتہائی سنگین حالات اور تنظیم کے خلاف دشمنوں کی براہ راست دھمکیوں کے باوجود، اسلامی نظام کی قیادت کے انتخاب اور اعلان کا عمل ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.