ہم نہ چاہتے ہیں، نہ رکھتے ہیں، نہ مستقبل میں رکھیں گے: ڈاکٹر الٰہی
وارانسی، 24 مئی (یو این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی ہفتہ کی رات درگاہ فاطمان میں خامنہ ای کی یاد میں منعقد تعزیتی جلسہ و مجلس ترحیم میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ ڈاکٹر الٰہی نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ انصاف اور عدل کا احترام کرنے والے ہیں۔ وہ ہر مشکل گھڑی میں سچ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ ہندوستان اور ایران کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ بنارس کی مثال کسی نگینے سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تیس برس پہلے ہی ہم واضح کر چکے تھے کہ ہمارے پاس کوئی نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ ہمیں یہ ہتھیار نہیں چاہیے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فتویٰ بھی دیا تھا، جس میں انہوں نے نیوکلیئر ہتھیار رکھنا حرام بتایا ہے۔ ہمارے پاس کوئی نیوکلیئر بم نہیں ہے اور مستقبل میں اسے رکھنے کا کوئی خیال بھی نہیں ہے۔ جب ہمارے سپریم لیڈر نے فتویٰ دے دیا ہے، تو نیوکلیئر ہتھیار بنانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ڈاکٹر الٰہی کاشی کے ایمانیہ عربی کالج اور درگاہ فاطمان میں منعقد تعزیتی جلسے میں پہنچے تھے۔ انہوں نے ایران کی حمایت کرنے کے لیے ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔آگے انہوں نے کہا کہ ایران کی صورتحال اب پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔ ایران کے لوگ حالات سے لڑتے ہوئے بھی خوش ہیں۔ انہوں نے جس جذبے اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، اسے پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ ایران کے لوگ پرامید ہیں کہ امن ایک دن ضرور قائم ہوگا، کیونکہ ہر شہری اپنے ملک کے ساتھ ہر حالت میں کھڑا ہے۔ ڈاکٹر الٰہی نے ہارمز اسٹریٹ کے تعلق سے کہا کہ 28 فروری 2026 سے پہلے تک ہارمز اسٹریٹ ہزاروں برسوں سے کھلا تھا۔ دنیا کے سبھی ملک اس کا فائدہ اٹھا رہے تھے اور کسی ملک کی کوئی شکایت نہیں تھی۔ 28 فروری کے بعد جو تناؤ پیدا ہوا، اس کے بارے میں سبھی کو پتہ کرنا چاہیے کہ یہ بحران کس نے اور کیوں پیدا کیا۔ ایران نے کوئی پریشانی نہیں پیدا کی۔ ایران سبھی کی سکیورٹی کے لیے لگاتار کوشاں ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ ایران کے لوگ بہت جلد پرامن صورتحال کی امید کر رہے ہیں۔ وہ اپنی آزادی، اپنی زمین اور اپنے ملک کے لیے خود کو قربان کرنے کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596160