ہومInternationalہند ۔پاک کشیدگی کم کرانے میں اہم کردارادا کیا

ہند ۔پاک کشیدگی کم کرانے میں اہم کردارادا کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

امید ہےکہ مستقل جنگ بندی ہوگی:ریاض میں سعودی امریکن انویسٹمنٹ فورم سے امریکی صدرکا خطاب

ریاض، 14 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگیں پسند نہیں ہیں ہند۔پاک کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور امید ہے یہ مستقل جنگ بندی ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ریاض میں سعودی امریکن انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں پسند نہیں، دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں، گزشتہ ہفتے میری انتظامیہ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فوری جنگ بندی کروائی اور کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان قیادت غیر متزلزل اور طاقتور ہے، دونوں ممالک نے موجودہ کشیدہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور امید ہے یہ جنگ بندی ایسے ہی جاری رہے گی۔اس دوران، ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی ونس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ٹیم کے ساتھ ملکر بہترین کام کیا، کیونکہ یہ کشیدگی دن بدن بڑھتی جارہی تھی جس میں لاکھوں اموات ہوسکتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان سے کہا کہ آئیے ملکر تجارت کرتے ہیں، اور امید ہے ہم دونوں ممالک کے رہنماؤں کو اکھٹا کرکے ایک بہترین ڈنر کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہینوں میں بہت کارنامے انجام دیے، چین نے عائد ٹیکسز میں کمی پر آمادگی ظاہر کی کہ ہم مزید کمی لائیں گے جبکہ چین نے امریکی مصنوعات کے لیے دروازے کھولنے کی اجازت دے دی۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں بیوروکریسی کو کافی حد تک محدود کردیا ہے اور دنیا کے کئی ممالک معاہدوں کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا دورہ سعودی عرب تاریخی اور کامیاب ہے، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ محمد بن سلمان عظیم اور کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں، سعودی عرب اور یو اے ای کے حکمرانوں نے ریگستانی خطے کو ترقی کی راہ پر ڈالا، یہ خطہ اپنے بیٹوں کی محنت اور لگن کی بدولت ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین معیشت ہے اور میری موجودگی کی وجہ سے امریکہ دولت بنانے کے لیے پرکشش بن گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version