بھارت اور چین نے مغربی سیکٹر میں حقیقی کنٹروللائن کے علاقے میں باقی ماندہ تصفیہ طلب معاملات کو بھی حل کرنے سے اتفاق کیاہے۔ اسسلسلے میں 9 اور 10 اکتوبر کو لداخ میں چشول مولڈو سرحد پر دونوں ملکوں کے کورکمانڈرسطح کی بات چیت کا 20 واں دور منعقد ہوا۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے فوجی اورسفارتی سطح پر افہام اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی حامی بھرلی۔ دونوں اطراف نےسرحدی علاقوں میں زمینی سطح پر امن و استحکام برقرار رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
