واشنگٹن، 10 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکہ نے ایران کی صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے اور اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکہ مداخلت کرے گا۔ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا، ایرانی حکومت کو آج اپنے عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے اور اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکہ مداخلت کرے گا، اس کا مطلب ایران میں فوج اتارنانہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت مصیبت میں ہے،مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پرلوگ قابض ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان سمیت 8 جنگیں رکوائیں، ہند۔پاک جنگ میں8 طیارے گرائے گئے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ صدرٹرمپ نے10 ملین جانیں بچائیں۔
اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکہ مداخلت کرے گا: ٹرمپ
مقالات ذات صلة
