ماسکو، 10 مارچ (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ ’ایسے وقت میں جب ایران جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً ہمت اور لگن کا تقاضا کریں گی‘۔پوتن نے مزید کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے کام کو جاری رکھیں گے اور سخت آزمائشوں کے دوران ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے‘۔صدر پوتن نے اپنے بیان میں ایران کے لیے روس کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ’میں ایران کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت اور اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہوں۔ روس اسلامی جمہوریہ ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے اور رہے گا‘۔دوسری جانب وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے نئےسپریم لیڈرکی تقرری ایران کا آئینی فیصلہ ہے، چین دوسرے ممالک کے داخلی امور میں کسی بھی بہانے سے مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔خیال رہے کہ 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای ایران کی تاریخ کے تیسرے سپریم لیڈر بنے ہیں۔ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 37 سال تک اس منصب پر فائز رہے تھے۔ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں تہران میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے تھے۔
یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کا کام جاری رکھیں گے: پوتن کی نئے ایرانی سپریم لیڈر کو مبارکباد
مقالات ذات صلة
