ہومInternationalفرانس جون تک فلسطین کو تسلیم کرے گا

فرانس جون تک فلسطین کو تسلیم کرے گا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پیرس، 10 اپریل (یواین آئی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ان کا ملک جون میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ نے اسرائیل فلسطین تنازع کے بارے میں ہونے والی کانفرنس میں یہ تجویز پیش کرے گا، ہم فلسطین کو تسلیم کرنے جارہے ہیں اور آئندہ چند مہینوں میں یہ فیصلہ آجائے گا فرانس کے صدر میکرون نےحال ہی میں مصر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر عبدالفتاح السیسی اوراردن کے بادشاہ عبداللہ ثانی سےغزہ جنگ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ فرانس کے صدرنے کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کریں گے جہاں پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بارے میں اہم فیصلہ کیا جائے گا۔ مسئلے کو حل کرنے کے لئے یہ صحیح وقت ہے، ہمارا یہ بھی مقصد ہے کہ دوریاستی حل کو تسلیم کیا جائے اورجن ممالک نے ابھی تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا وہ بھی اس حقیقت کو تسلیم کریں اور انہوں نے کہا خطہ کے امن و امان اور سیکورٹی کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس مسئلے کو پرامن طورپر حل کیا جائے۔ فرانس نے ہمیشہ دوریاستی فارمولہ کی حمایت کی اورکہا کہ یہی ایک واحد حل ہے جس سے یہ مسئلہ حل ہوگا۔فلسطین نے فرانسیسی صدر کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ فلسطین کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ فارسین آغابیکیان شاہین نے کہا کہ فرانس کا یہ فیصلہ صحیح اور درست ہے اور اس سے فلسطینیوں کے حقوق کی پاسداری ہوگی اور جو دوریاستی فارمولہ ہے وہ ایک حقیقت بن جائے گا لیکن اسرائیل نے اس فیصلے کو یکطرفہ قراردیااورکہاکہ اس سے حماس جیسے جنگجو گروپوں کو تقویت ملے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version