ہومInternationalسعودی عرب میں بدھ کو پہلے روزے کا امکان

سعودی عرب میں بدھ کو پہلے روزے کا امکان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ریا ض 15 فروری (ایجنسی) سعودی عرب کی فلکیاتی تنظیم “آفاق” نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آنے والا بدھ 18 فروری رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔ تنظیم نے بتایا کہ اس بار چاند کی پیدائش کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے قابل ہو سکتا ہے کیونکہ اسی روز زمین کے جنوبی حصوں میں سورج گرہن بھی ہوگا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جیسے جیسے ہم مغرب کی طرف بڑھتے ہیں، غروبِ آفتاب کے بعد چاند کے ٹھہرنے کی مدت بڑھتی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر مراکش کے شہر اگادیر میں چاند تقریباً 11 منٹ تک افق پر رہے گا۔ ان فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر 18 فروری 2026 کو پہلا روزہ ہونے کی توقع ہے۔واضح رہے رمضان کے آغاز کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ رویتِ ہلال کی بنیاد پر کرے گی۔ اس سے قبل سلطنتِ عمان، ترکیہ اور سنگاپور اعلان کر چکے ہیں کہ وہاں جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔ اسی دوران سعودی ماہرین عبدالعزیز الحصینی اور خالد الزعاق نے بھی بدھ کو ہی پہلا روزہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version