ہومInternationalفن لینڈ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق نیویارک اعلامیہ...

فن لینڈ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق نیویارک اعلامیہ میں شمولیت کا اعلان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بیلجیم نے فلسطین کو مشروط تسلیم کرنےاور بستیوں پر دباؤ کے لیے جامع نقطہ نظر کا اعلان کیا

سعودی عرب کابنجمن نیتن یاھو کے فلسطینیوں کی جبری ہجرت سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل

ریا ض 06 ستمبر (ایجنسی) فن لینڈ کی حکومت نے جمعہ کو فلسطینی تنازع کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق سعودی- فرانسیسی نیویارک اعلامیہ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ دیگر یورپی ممالک، جیسے سپین اور ناروے کے برعکس، فن لینڈ نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ فن لینڈ کی اتحادی حکومت بھی سرکاری شناخت کے معاملے پر اندرونی طور پر تقسیم ہے۔ یہ پیش رفت 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں فلسطینی ریاست کی شناخت کیلئے بڑھتی ہوئی کوششوں کے دوران سامنے آئی ہے۔ اس ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کئی ممالک، خاص طور پر یورپی ممالک، نے یہ قدم اٹھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ان اقدامات نے اسرائیل کو مشتعل اور واشنگٹن کو پریشان کیا ہے۔ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ یہ الٹا اثر کر سکتا ہے۔ اسی تناظر میں بیلجیم کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو فلسطین کی “مشروط شناخت” اور آباد کاروں پر دباؤ بڑھانےکیلئے ایک جامع نقطہ نظر پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلجیم نیویارک میں 22 ستمبر کو دو ریاستی حل کے نفاذ کے بارے میں جاری ہونے وا لے اعلامیے میں شامل ہوگا اور فلسطینی ریاست کی شناخت کا سیاسی اشارہ دے گا۔ تاہم اس نے واضح کیا کہ باضابطہ شناخت تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کی پٹی میں حماس کی تحریک کے مکمل طور پر اقتدار سے ہٹنے کے بعد جاری کی جائے گی۔انسانی پہلوؤں کے حوالے سے برسلز نے انکشاف کیا کہ وہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے تعاون سے غزہ سے طبی انخلاء کے آپریشنز کو دوگنا کر دے گا۔ جنہوں نے امن اور بین الاقوامی قانون کی مخالفت کی ان پر دباؤ بڑھانے کے لیے بیلجیم نے اعلان کیا کہ وہ انتہا پسند آباد کاروں اور حماس کے رہنماؤں پر پابندیاں عائد کرے گا۔اس کا ارادہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کو سخت کرنا اور آباد کاری کی سرگرمیوں سے متعلق قونصلر خدمات کو محدود کرنا اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا قانونی طور پر تعاقب کرنا اور بلجئیم کی بندرگاہوں پر فوجی سازوسامان لے جانے والے ٹینکروں کے گزرنے پر پابندی عائد کرنے کا بھی ہے۔بیلج یم کی حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت میں انتہا پسند وزراء اور حماس کی قیادت کو بیلجیم میں ناپسندیدہ افراد قرار دے اور وسیع یورپی ایکشن پلان کے دائرہ کار میں بستیوں سے آنے والے سامان پر پابندی عائد کردے۔ برسلز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسی تناظر میں یورپی سطح پر مزید اقدامات کی حمایت کرے گا۔ اس نے فلسطین کی تعمیر نو، ریاستی اداروں کی تعمیر اور جمہوری حکمرانی کی حمایت میں حصہ ڈالنے کے اپنے عزم کی تصدیق کی۔
سعودی عرب نےاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے سے متعلق بار بار دیے جانے والے بیانات کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔ان بیانات میں حتیٰ کہ رفح کراسنگ کے راستے فلسطینیوں کو نکالنے کی بات بھی شامل ہے، جبکہ قابض اسرائیل مسلسل محاصرہ اور بھوک کو ہتھیار بنا کر جبری ہجرت پر مجبور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ اقدام عالمی قوانین، انسانی اصولوں اور بنیادی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب نے اس موقع پر مصر کے ساتھ اپنے مکمل تعاون اور یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔مملکت نے زور دیا کہ عالمی برادری خصوصاً سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو چاہیے کہ وہ فلسطینی عوام اور ان کی سرزمین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحانہ پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری کردار ادا کریں اور یہ واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں فلسطینیوں کی جبری ہجرت قبول نہیں کی جائے گی۔سعودی عرب نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی اور سنگین مظالم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ سعودی عرب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوری طور پر ان جرائم کو روکا جائے، فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے جائز حقوق تسلیم کیے جائیں، جن میں سنہ1967ء کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرنا شامل ہے۔ خطے میں دیر پا امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ضروری ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version