ہومInternationalآبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے...

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول ادا کرنا ہوگا: ابراہیم عزیزی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تہران،12 اپریل ( یو این آئی) ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول ادا کرنا ہوگا۔ روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کے پیش نظر آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرے گی۔ ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ ایران امریکیوں پر اعتماد نہیں کر سکتا اور اس حوالے سے پالیسی قومی مفادات کے مطابق ترتیب دی جائے گی۔ دوسری جانب ایران کی آئل ریفائننگ کی بحالی کا عمل جاری ہے، دو ماہ میں 80 فیصد صلاحیت بحال ہونے کی امید ہے۔ایرانی نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ حملوں میں تباہ ہونے والی آئل ریفائننگ صلاحیت آئندہ 2 ماہ کے دوران 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن کے اندر دوبارہ کام شروع کر دے گا، ملک بھر میں ریفائنریز، ٹرانسمیشن لائنز، آئل ڈپو اور ہوائی جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تنصیبات کو بار بار نشانہ بنایا گیا، ملبہ ہٹانے اور خراب آلات کی تبدیلی کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جن میں لاوان جزیرے کی ریفائنری بھی شامل ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.