ہومInternationalمصر نے اسرائیلی یرغمالیوں کے باقیات کی بازیابی کے لیے ٹیم غزہ...

مصر نے اسرائیلی یرغمالیوں کے باقیات کی بازیابی کے لیے ٹیم غزہ بھیجی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

قاہرہ، 26 اکتوبر (یو این آئی) القاہرہ نیوز کے ذریعہ ہفتے کے روز موصولہ اطلاع کے مطابق مصر نے ایک خصوصی ٹیم اور سازوسامان غزہ بھیج دیا ہے، تاکہ اس علاقے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی بازیافت میں مدد کی جاسکے۔ریاست سے وابستہ میڈیا نے ایک گمنام ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد جنگ بندی معاہدے کے تحت تلاشی، خصوصاً غزہ میں ملبے کے نیچے سے باقیات کی بازیافت کے لیے کارروائیوں میں تیزی لانا ہے کیوں کہ گزشتہ رپورٹس کے مطابق بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی کی وجہ سے ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنے میں دشواری ہوئی تھی۔اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی لیڈران نے بازیافت مشن کے تحت ساز و سامان اور اہلکاروں کو داخلے کی اجازت دینے کی مصر کی درخواست کو منظور کر لیا ہے، یہ جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔10 اکتوبر سے نافذ العمل جنگ بندی معاہدے کے تحت، حماس نے سبھی 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔اسرائیل کا اندازہ ہے کہ 28 یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں، جن میں سے کچھ کو لے جانے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا تھا اوربقیہ جو اسیری کے دوران فوت ہو گئے ۔ حماس اب تک 15 لاشیں واپس کرچکا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version