ہومInternationalجاپان میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات

جاپان میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حکمران اتحاد نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی

ٹوکیو، 9 فروری (یو این آئی) جاپان میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے 2 تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں کی 465 نشستوں کے لیے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے۔انتخابات میں جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے قدامت پرست حکمران اتحاد نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔جاپانی سرکاری میڈیا کے ایگزٹ پولز کے مطابق حکمران اتحاد نے پارلیمان کی 323 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔اس کامیابی کے بعد سانائے تاکائیچی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے جبکہ دو تہائی اکثریت کے بعد قانون سازی میں آسانی بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ 64 سالہ سانائے تاکائیچی اکتوبر میں حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بننےکے بعد وزیراعظم بنی تھیں۔وزیراعظم تاکائیچی نے مہنگائی میں کمی کے لیے سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی اور فوجی اخراجات بڑھانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version