ہومInternationalغزہ میں دواؤں کی خطرناک حد تک قلت

غزہ میں دواؤں کی خطرناک حد تک قلت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

غزہ،23 دسمبر (یو این آئی) غزہ میں دواؤں کی خطرناک حد تک قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث اسپتالوں میں زیرعلاج ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔غزہ کی محکمہ صحت کا کہناہےکہ دواؤں کی شدید قلت کے باعث مریضوں کے علاج میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ اور بلڈ بینک کے سامان کی قلت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی۔غزہ کے اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہیں مریضوں کی جان بچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ مریضوں کی تندرستی اور صحتیابی کے لیے جن ادویات کی اشد ضرورت ہے وہ تمام دوائیں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی امداد کی رسائی ضرورت کے مطابق نہیں ہورہی۔ محکمہ صحت نےغزہ میں امداد کے ساتھ ساتھ دواؤں، لیبارٹری ٹیسٹ اور بلڈ بینک کے سامان کی فوری فراہمی کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ کے دوران غزہ کے 34 اسپتالوں سمیت 125 صحت کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔جنگ بندی معاہدےکےتحت گزشتہ روز اسرائیلی قید سے 6 فلسطینی قیدی دیرالبلح کے اسپتال پہنچ گئے، 10ہزار سے زائد فلسطینی قیدی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version