ہومInternationalتھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بنکاک/ نام پنہ، 30 دسمبر (یو این آئی)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی حکومتوں نے آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دوبارہ شروع ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعداپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کا رُخ کرنے والے شہریوں کی تعداد 500,000 سے زائد گئی ہے۔ یہ تعداد رواں سال کے اوائل میں اسی نوعیت کی جھڑپوں کے دوران علاقے سے نکالے گئے افراد کی ُکل تعداد سے بھی زیادہ ہے۔تھائی لینڈ وزارتِ دفاع کے ترجمان سُراسنت کونگسیری نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ “درپیش صورتحال کو شہریوں کے لئے قریب الوقوع خطرہ قرار دینے کے بعد ہمیں علاقے کو خالی کروانا پڑا۔ علاقے سے نکالے گئے 400,000 سے زائد افراد کو سات صوبوں میں محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے”۔سُراسنت نے کہا ہے کہ “ہم چاہتے ہیں کہ، جولائی 2025 میں شہریوں پر ہونے والے، حملوں کی تکرار نہ ہو”۔کمبوڈیا وزارت دفاع کی ترجمان مالی سوچیتا نے بھی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ” منگل کی شام تک 101,229 افراد کو پانچ صوبوں میں محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے عزیزواقارب کے گھروں میں منتقل کیا گیا ہے”۔واضح رہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کے ان پڑوسی ملکوں میں، نوآبادیاتی دور کی 800 کلومیٹر طویل سرحدی لکیر کے موضوع پر، اختلافات پائے جاتے ہیں۔ دونوں طرف سے تاریخی مندروں کی ملکیت کے دعوے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئے ہیں۔رواں ہفتے کی جھڑپیں، جولائی کی پانچ روزہ جنگ کے بعد سے، سب سے زیادہ ہلاکت خیزثابت ہوئی ہیں۔ جولائی کی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سرحد کے دونوں طرف تقریباً 300,000 افراد بے گھر ہو گئے تھے۔پانچ روزہ لڑائی کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے ایک کمزور جنگ بندی طے پا گئی تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version