ہومInternationalروس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر بھی مزید ٹیرف...

روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر بھی مزید ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے: ٹرمپ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن، 7 اگست (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان پر50فی صد ٹیرف لگایاہے چین پر بھی ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں ۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے جبکہ روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی حکام سے بات چیت میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے ۔یہ ایک اچھا موقع ہے، روسی حکام سے بہت جلد ملاقات ہو گی۔ مائیکروچپس اور سیمی کنڈکٹرز کی در آمد پر تقریباً 100 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران نے اگر دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو پھر حملہ کریں گے۔خیال رہے کہ بدھ کو امریکی صدر ٹرمپ کےخصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔کریملن کے مطابق صدر پیوٹن کی امریکی نمائندے وٹکوف سے ملاقات مفید اور تعمیری رہی۔
ٹرمپ پوتن اور زیلنسکی سے ملنے کیلئے تیار ہیں: وائٹ ہاؤس
واشنگٹن، 7 اگست (یو این آئی) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ روسی صدر پوتن اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ٹرمپ، پیوتن ممکنہ ملاقات سے متعلق آج اچھا دن رہا، آگے بہت کام کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ، پوتن ملاقات میں حائل بہت سی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version