ہومInternationalمغربی کنارے میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرا

مغربی کنارے میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

غزہ، 17 جنوری (یو این آئی) مغربی کنارے کے جنوب میں ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر اچانک فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر اچانک فضا سے زمین پر گرگیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق ہیلی کاپٹر اچانک فضا سے زمین پر آ گرا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ منگل کے روز خراب موسمی حالات کے باعث ’’البوما‘‘ ماڈل کا ہیلی کاپٹر ایک کھلے علاقے میں ہنگامی طور پر اتارا گیا تھا، جمعے کی صبح ہیلی کاپٹر کو دوبارہ فعال بنانے کی کوشش کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار نے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے فوجی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فلسطینی اسیران کلب نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح مغربی کنارے میں کارروائیوں کے دوران 50 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں ایک خاتون، دو بچے اور کئی سابق قیدی شامل ہیں۔روئٹرز کے مطابق یہ گرفتاریاں اور تفتیشی کارروائیاں خاص طور پر الخلیل کے قصبے الشیوخ اور جنین کے علاقے کفر راعی میں کی گئیں۔ اسرائیلی حکام نے ان گرفتاریوں پر کوئی سرکاری مؤقف جاری نہیں کیا، جب کہ فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 9300 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں 49 خواتین اور 350 کم عمر بچے شامل ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version