ہومInternationalامریکہ کا ایران سے افزودہ یورینیم قبضے میں لینے کا منصوبہ: واشنگٹن...

امریکہ کا ایران سے افزودہ یورینیم قبضے میں لینے کا منصوبہ: واشنگٹن پوسٹ کا بڑا انکشاف

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن،،2 اپریل (یواین آئی) امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے ایک دھماکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر پر قبضہ کرنے اور انہیں وہاں سے نکالنے کا انتہائی خفیہ اور خطرناک منصوبہ پیش کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ محض فضائی حملوں تک محدود نہیں بلکہ اس میں امریکی زمینی افواج کا ایران کے اندر داخل ہونا شامل ہے۔ ۔امریکی اسپیشل فورسز اور زمینی دستے ایرانی جوہری تنصیبات کا کنٹرول سنبھالیں گے۔ یورینیم نکالنے کے لیے بھاری کھدائی کے آلات پہنچانا اور طیاروں کی آمد و رفت کے لیے ہنگامی رن وے تعمیر کرنا منصوبے کا لازمی حصہ ہے۔افزودہ یورینیم کو محفوظ طریقے سے قبضے میں لے کر ایران سے باہر منتقل کرنا اس آپریشن کا سب سے بڑا ہدف ہے۔دفاعی ماہرین اور واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اس آپریشن کی عملی مشکلات اور خطرات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ ریڈیو ایکٹو مواد (یورینیم) کو جنگی حالات میں بحفاظت نکالنا ایک تکنیکی ڈراونا خواب ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر اس منصوبے پر عمل درآمد ہوا تو یہ جدید تاریخ کی سب سے پیچیدہ اور پرخطر فوجی مہمات میں سے ایک ہو گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائی کا مطلب ایران کے ساتھ براہِ راست اور مکمل جنگ کا آغاز ہو گا۔یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے پہلے ہی اپنی جوہری تنصیبات کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ وائٹ ہاؤس نے تاحال اس رپورٹ پر باقاعدہ تبصرہ نہیں کیا، تاہم اس خبر نے عالمی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.