ہومInternationalالجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ اسرائیلی حملے میں شہید

الجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ اسرائیلی حملے میں شہید

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

غزہ: الجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگئے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد وشاہ کی گاڑی کو شعلوں کی زد میں دیکھا جاسکتا ہے۔مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر صحافت کا گلا گھونٹتے ہوئے الجزیرہ سے وابستہ معروف صحافی محمد وشاہ کو ڈرون حملے میں شہید کر دیا۔ اسرائیلی ڈرون نے محمد وشاہ کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فیلڈ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس’ (CPJ) کی سربراہ جوڈی گنزبرگ نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت دنیا بھر میں صحافیوں کا سب سے بڑا قاتل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے جاری اس جنگ میں اب تک 262 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن شہید ہو چکے ہیں۔ سی پی جے کے مطابق صحافیوں کو نشانہ بنانا ایک ایسا نمونہ ہے جسے اسرائیل مسلسل اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہرا رہا ہے تاکہ حقائق کو دنیا کے سامنے آنے سے روکا جا سکے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈی میں محمد وشاہ کی گاڑی کو شعلوں کی زد میں دیکھا جاسکتا ہے۔۔ خیال رہےاکتوبر دوہزار تئیس سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد دو سو باسٹھ ہو گئی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.