ہومInternationalایران میں بندر عباس کے شاہد راجئی پورٹ پر زبردست دھماکہ

ایران میں بندر عباس کے شاہد راجئی پورٹ پر زبردست دھماکہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سیکڑوں افراد زخمی

تہران، 26 اپریل (یو این آئی) ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر بندر عباس کے شاہد راجئی پورٹ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھما کہ پورٹ کے قریب ایڈمنسٹریٹو بلاک میں ہوا، دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔صوبہ ہرمزگان کی کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے زخمی ہیں۔سوشل میڈیا ویڈیوز میں دھماکے کے علاقے سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔دیگر سوشل میڈیا ویڈیوز میں عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہوا دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں کو علاقے کے آس پاس بھی دیکھا گیا جو املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے تھے۔شاہد راجئی پورٹ بنیادی طور پر کنٹینرز کی آمدورفت کو ہینڈل کرتی ہے اور اس میں آئل ٹینک اور دیگر پیٹرو کیمیکل سہولیات بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہونے کا امکان ہے، اس سے پہلے مذاکرات کے دو دور روم اور مسقط میں ہوئے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ ہائی لیول پر مذاکرات میں مثبت پیشرفت جاری ہے، ایران کا خیرخواہ ہوں، ایران کے اربوں ڈالر بچانے کی کوشش کر رہا ہوں، ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا مالی حجم بہت بڑا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لئے مشکل ہوگا، ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، جوہری اثاثے خطرناک عمل ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version