واشنگٹن، 27 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہا کہ وہائٹ ہاؤس نے ایک دن پہلے چین کے ساتھ معاہدہ کیا ہےاور آنے والے دنوں میں ہندوستان کے ساتھ اس سے بھی بڑا معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔امریکی وزیر تجارت ہورڈ لٹنک نے بلومبرگ ٹی وی پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ چین کے ساتھ اس معاہدے پر اس ہفتے کے اوائل میں دستخط کیے گئے تھے۔ تاہم انہوں نے اور مسٹر ٹرمپ نے اس معاہدے کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کی دیر رات کو کہا، “ہم نے ابھی چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔”یہ اقدام مئی کے اوائل میں جنیوا میں امریکہ اور چین مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے دونوں فریقوں نے بڑے پیمانے پر ٹیرف میں اضافے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو بہت نقصان پہنچ رہا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت متاثر ہو رہی تھی۔امریکی وزیر تجارت نے کہا، “صدر ان معاہدوں کو خود سے مکمل کرنا پسند کرتے ہیں۔ وہ سمجھوتہ کرنے والے ہیں۔ ہم ایک کے بعد ایک معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔”مسٹر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ جلد ہی ہندوستان کے ساتھ “بہت بڑے” معاہدے پر دستخط کرسکتا ہے، حالانکہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ معاہدہ کس سلسلے میں ہے۔
چین کے ساتھ بڑا معاہدہ کیا گیا، ہندوستان کے ساتھ اس سے بھی بڑا معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
مقالات ذات صلة
