ہومInternationalغزہ کے اسکول شیلٹر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 فلسطینی جاں...

غزہ کے اسکول شیلٹر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 فلسطینی جاں بحق

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

غزہ، 28 اکتوبر (یو این آئی) غزہ شہر کے مغرب میں اسکول میں قائم الشاطئ پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں تین صحافیوں سمیت نو فلسطینی جاں بحق گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے آج دی۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے “اسماء” اسکول پر کم از کم ایک میزائل سے حملہ کیا۔پیرامیڈیکس نے بتایا کہ طبی ٹیموں نے نو متاثرین کی لاشیں نکال لی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 20 سے زائد افراد کو مختلف زخموں کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔غزہ میں سول پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ اس کی ٹیمیں طبی عملے کے ساتھ مل کر ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version