ہومInternationalاسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں بمباری، 7 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں بمباری، 7 افراد شہید

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

غزہ، بیروت، 5 دسمبر (یو این آئی) عالمی دباؤ کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 افراد کو شہید کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح سمیت مختلف رہائشی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا، ایک روز میں 7 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے ایک بیان میں رفح پر حملوں کے دوران حماس کے کمانڈر کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ غزہ میں پوری طاقت کے ساتھ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 360 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے، غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ادھر لبنان میں بھی صیہونی فوج نے بمباری کرکے 4 رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version