ماسکو، یکم جون (یواین آئی) روس کے برانئسک علاقے میں پل گرنے کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں حادثہ میں سات افراد ہلاک ہو گئے علاقے کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے یہ اطلاع دی ہے انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا، “ضلع ویگونیچسکی میں متاثرین کے بارے میں معلومات اس وقت تک متاثرین کی تعداد 69 ہے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرین میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ 44 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 22 افراد کا اسپتال کے باہر علاج کیا جا رہا ہے۔” اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ برائنسک علاقے کے وائیگونیچسکی ضلع میں ایک پل گر گیا ہے۔ اس حادثے میں سات افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ماسکو ریلوے کی رپورٹ کے مطابق کلیموف-ماسکو روٹ پر مسافر ٹرین نمبر 86 کے لوکوموٹو اور کیریج ٹرانسپورٹ آپریشنز میں غیر قانونی مداخلت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
روس میں پل گرنے سے 7 افراد ہلاک، 69 زخمی
مقالات ذات صلة
