پشاور، 23 دسمبر (یو این آئی) صوبہ خیرپختونخوا کے ضلع کرک میں تھانہ گرگری کے علاقے امان کوٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔فصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کرک میں دہشت گردوں کے حملے میں جو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ان میں، شاہد اقبال، عارف، صفدر و دیگر شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی سیکیورٹی پر مامور تھی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پاکستانی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس موبائل پرفائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پرگہرا دکھ اورافسوس ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنےوالے شہید اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرکے عظیم مثال قائم کی۔مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ درندہ صفت عناصر کی کھلی بربریت ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ریاست پوری قوت سے جواب دے گی۔یاد رہے کہ رواں ماہ بنوں میں تھانہ ہوید کی شیخ لنڈک پولیس چوکی پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار ہلاک
مقالات ذات صلة
