ہومInternationalامریکی حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے: وینزویلا کا...

امریکی حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے: وینزویلا کا دعویٰ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کراکس، 5 جنوری (یو این آئی) وینزویلا کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کیے گئے حملے میں 40 افراد ہلاک ہوئے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق وینزوئیلا کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہلکار دونوں شامل ہیں اور یہ حملے ہفتے کو علی الصبح کیے گئے ۔دوسری جانب امریکی حکام نے حملے میں کسی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے فوجیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کارروائی میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ کارروائی کے دوران متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ادھر امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اوران کی اہلیہ کو نکالنے کے لیےامریکی ہیلی کاپٹرز نے کارروائی کی، اس دوران ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ پرواز کے قابل رہا اور تمام امریکی طیارے بحفاظت واپس آگئے۔یاد رہے کہ امریکی فوج نے ایک روز قبل وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کرکے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کوگرفتار کرکے نیویارک منتقل کیا۔اس حوالے سے روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کےدفاعی ہیڈکوارٹرزکو نشانہ بنایاگیا ہے اور وینزویلا کے صدر صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version